Sports News

کھیل

December 17 2019 swat-post-calendar-yasir-shah-described-the-logic-of-scoring-high-in-a-test-match-against-australia-that-nobody-could-imagine

یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ میں زیادہ سکور پڑنے کی ایسی منطق بیان کر دی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا

hello

لاہور (ہم پاک آن لائن )قومی ٹیم کے سپن باولر یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف زیادہ ٹیسٹ میچ میں زیادہ سکور پڑنے کی منطق بیان کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ رنز اس لیے دیئے کیونکہ بولنگ زیادہ کروائی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق یاسر شاہ نے آسٹریلیا کیخلاف برسین ٹیسٹ میں 205 اور 197 رنز دیئے تھے اور جب سپن باولر سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ زیادہ رنز اس لیے دیئے کیونکہ زیادہ اوورز کروائے ۔یاسر نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز ویسے بھی اسپنرز کے مقابلے میں فاسٹ بولرز کو زیادہ سپورٹ کرتی ہیں اور جب کنڈیشنز سپورٹ نہ کریں تو رنز زیادہ نکلتے ہیں۔ایک سوال پر یاسر شاہ نے کہا کہ وہ وکٹیں نہ لینے کی وجہ سے پریشان نہیں کیوں کہ یہ کھیل کا حصہ ہے، کبھی کوئی پلیئر ایک دن میں دس وکٹیں نکال لیتا ہے اور کبھی اس کو ایک وکٹ بھی نہیں ملتی، اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں، وہ محنت کررہے ہیں اور جلد ویسی ہی پرفارمنس دیں گے جیسی پرفارمنس وہ ماضی میں دیتے آئے ہیں۔یاسر شاہ نے گزشتہ چار ٹیسٹ میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کی خراب فارم پاکستان ٹیم منیجمنٹ کیلئے بھی تشویش کا سبب ہے اس لیے راولپنڈی ٹیسٹ میں انہیں اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیج دیا گیا جہاں انہوں نے مشتاق احمد کی نگرانی میں کام کیا۔

 

متعلقہ خبریں

October 16 2019 swat-post-calendar

March 16 2020 national-post-calendar
November 10 2019 international-post-calendar

October 14 2019 sports-post-calendar

October 13 2019 showbiz-post-calendar

October 13 2019 health-post-calendar
October 13 2019 science_and_technology-post-calendar

October 13 2019 dilchasp_ajeeb_o_ghareeb-post-calendar