Sports News

کھیل

April 27 2019 swat-post-calendar-pakistani-player-shdab-khan-will-play-worldcup-or-not

شاداب خان ورلڈکپ سے پہلے صحت یاب ہو جائیں گے یا نہیں؟ ڈاکٹر پیٹرک نے بتا دیا

hello

لندن (ہم پاک نیوز) ہیپاٹائٹس کے ماہر ڈاکٹر پیٹرک کینیڈی نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خان ورلڈکپ سے پہلے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاداب خان کے خون کے ٹیسٹ کئے تھے جن میں ہیپاٹائٹس سی کے وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے باعث انہیں انگلینڈ کیخلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز سے ڈراپ کر کے ان کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا اور اب ورلڈکپ سے پہلے ان کی مکمل صحت یابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزشتہ اتوار اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شاداب خان کو مکمل صحت یاب ہونے کیلئے کم از کم چار ہفتے آرام کی ضرورت ہے لیکن اب ڈاکٹر پیٹرک نے ان کے ابتدائی معائنے کے بعد یہ امید ظاہر کی ہے کہ شاداب خان ورلڈکپ سے پہلے ہی مکمل صحت یاب ہو جائیں گے۔