Sports News

کھیل

October 16 2019 swat-post-calendar-pak-india-match-not-decided-in-t20-world-cup-group-details-revealed

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک گروپ میں نہ ہونے کے باوجود پاک بھارت میچ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، تفصیلات سامنے آگئیں

hello

دبئی (ہم پاک آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کو کامیاب بنانے کیلئے پاک بھارت میچ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں الگ گروپوں میں ہیں جس کی وجہ سے دونوں کے ٹکراﺅ کا امکان کم ہے اس لیے آئی سی سی نے وارم اپ میچ میں دونوں ٹیموں کو مد مقابل لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 کا شیڈول 2 سال پہلے ہی جاری کردیا گیا تھا ۔ اس شیڈول کو دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم گروپ اے اور ٹیم انڈیا گروپ بی میں ہے جس کے باعث ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے آمنے سامنے آنے کے امکانات کم ہیں۔

آئی سی سی نے اس مسئلے سے نمٹنے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو کامیاب بنانے کیلئے پاک بھارت ٹیموں کو وارم اپ میچ میں آمنے سامنے لانے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے اور قوی امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے پہلے وارم اپ میچ ضرور کھیلیں گی جسے بھرپور کوریج دی جائے گی۔

خیال رہے کہ 2012 کے بعد ہونے والے تمام آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک ہی گروپ میں نہیں رکھا گیا۔ 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی اور 2019 کے ون ڈے ورلڈ کپ راﺅنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلے گئے تھے جس کی وجہ سے دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

November 02 2019 swat-post-calendar

December 19 2019 national-post-calendar
November 10 2019 international-post-calendar

December 17 2019 sports-post-calendar

October 13 2019 showbiz-post-calendar

October 13 2019 health-post-calendar
October 13 2019 science_and_technology-post-calendar

October 13 2019 dilchasp_ajeeb_o_ghareeb-post-calendar