Sports News

کھیل

November 10 2020 swat-post-calendar-man-of-the-series-usman-qader-son-abdul-qadir-pak-vs-zim-2020-series

عثمان قادر نے اپنی شاندار پرفارمنس مین آف دی سیریز کا کریڈٹ بیوی کو دے دیا

hello

راولپنڈی (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان قادر نے زمبابوے کے خلاف ٹو ئنٹی سیریز میں مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کر کے کریڈٹ اپنی بیوی کو دے دیا ۔تیسرے میچ کے اختتام پر بات کرتے ہوئے عثمان قادر نے کہا کہ آج اپنے والد عبدالقادر کی بہت یاد آرہی ہے ۔رمیض راجہ نے سوال پوچھا کہ آپ نے اپنے والد کو باولنگ کراتے ہوئے دیکھا ہے؟اس پر عثمان قادر نے کہا کہ میں نے براہ راست میچ میں والد صاحب کو باولنگ کراتے نہیں دیکھا لیکن ان کی ویڈیوز دیکھ کر باولنگ میں نکھار لانے میں بہت فائدہ ہوا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے آج ذہن بنا یا ہوا تھا کہ جس گیند پر اچھا کنٹرول آرہا ہوگا وہ ہی کروں گا ،پہلی گیند گوگلی کرائی تو وہ اچھی لائن پر گری ۔عثمان قادر کا کہنا تھا کہ میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز حاصل کرنے کا کریڈ ٹ اپنی بیوی کو دیتا ہوں جنہوں نے بہت قربانیاں دیں ۔واضح رہے کہ عثمان قادر تیسرے ون ڈے میچ میں چار وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ بھی قرار پائے

 

متعلقہ خبریں

October 16 2019 swat-post-calendar

March 16 2020 national-post-calendar
January 10 2020 international-post-calendar

November 14 2020 sports-post-calendar

October 14 2019 showbiz-post-calendar

October 13 2019 health-post-calendar
October 13 2019 science_and_technology-post-calendar

October 13 2019 dilchasp_ajeeb_o_ghareeb-post-calendar