Showbiz News

شوبز

April 27 2019 swat-post-calendar-singer-ali-zafar-in-court-room

ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ،خود عدالت آیا، ذاتی مفاد کیلئے الزام لگایا گیا: علی ظفر

hello

لاہور(ہم پاک نیوز آن لائن)گلوکارعلی ظفر نے کہا ہے کہ ظلم کرنے سے ظلم سہنا زیادہ بڑا گناہ ہے ،میں حق اورسچ پر ہوں جو حق پر ہوتاہے وہ بن بلائے آجاتاہے, مجھے بلایا نہیں گیا، خود پیش ہوا، ذاتی مفاد کیلئے شریف آدمی پر الزام لگایا گیا ,الزام لگانے والے ذاتی مفاد کیلئے الزام لگا کر امیگریشن کیلئے درخواست دی اور خود کینیڈا چلے گئے ۔

گلوکار علی ظفرنےایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی ،اپنے خلاف مہم پر ایف آئی اے کو کیس دیا ہے،انہوں نے کہا کہ میشا کی وکیل جعلی اکاونٹس کو فالو اور ری ٹوئٹ کر رہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ حقائق یہ ہیں کہ منظم پلان سے ذاتی مفاد کیلئے مجھے ٹارگٹ کیاگیا۔

گلوکار علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع کے خلاف توہین کا کیس دائر کیے ایک سال ہوچکاہے جبکہ میشا کا کیس برخاست ہوچکا ان کی اپیل بھی مسترد ہوچکی ،انہوں نے کہا کہ میرا کیس ہرجانے کا ہے ،ایک سال ہوگیا ،ہمارے گواہ 8بار آچکے ،کیس کا فیصلہ جلد کیا جائے تاکہ میرا سچ اور ان کا جھوٹ سامنے آئے،علی ظفرنے کہا کہ آج سے گواہوں کی جرح شروع ہوگئی ہے ،میشا کے گواہ عدالت آئیں اور عدالت کا سامنا کریں۔اس موقع پر علی ظفر کے وکیل کا کہناتھاکہ میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں، میشاء شفیع کے وکلاء کیس کو جان بوجھ کر التواء کا شکار کر رہے ہیں، آج علی ظفر نے خود عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے،آج علی ظفر نے خود عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے. یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عدم پیشی پر میشا شفیع کو عدالت کو عدالت سے 10 ہزار روپے جرمانہ بھی ہوچکا ہے ۔