Science And Technology News

سائنس ٹیکنالوجی

April 12 2019 swat-post-calendar-automatic-farmer-robots

خودکار کسان روبوٹ اگلے برس سے عام دستیاب ہوگا

hello

سڈنی آسٹریلیا(آن لائن نیوز اب سے کچھ برس قبل دنیا میں اگیرس کمپنی کے روبوٹک کسانوں کا تذکرہ بہت مشہور ہوا تھا لیکن اب اس میں مزید تبدیلیاں  کرکے اسے مصنوعی ذہانت ( اے آئی) سے لیس کرکے مزید دوسرے کئی کام کرنے کا اہل بنایا گیا ہے۔

2020 میں کسان روبوٹ تجارتی پیمانے پر عام دستیاب ہوگا اس سے قبل 2016 کا  یہی روبوٹ ریموٹ کنٹرول سے قابو کیا جاتا تھا۔ یہ فصلوں، کھیتوں اور چراہ گاہوں کی نگہداشت کرنے کے علاوہ فصل دشمن گھاس پھوس (ویڈز) کی نشاندہی بھی کرسکے گا۔

اگلے مرحلے میں اسی روبوٹ کسان کو روبوٹ چرواہا بنایا جائے گا جو گائے بھینسوں کو چرانے اور ان کی نگہداشت کرتے ہوئے وائرلیس کے ذریعے اس کی خبر اصل گڈریئے کو روانہ کرے گا۔ اسے بنانے والی کمپنی کا ہدف یہ ہے کہ روبوٹس کے ذریعے فصلوں اور مال مویشیوں کے ریوڑ کا خیال رکھا جائے جبکہ چھوٹے دہقانوں کے لیے ڈجیٹل فارم ہینڈ نامی ایک اور پروجیکٹ پر بھی کام جاری ہے لیکن اس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ غریب اور ترقی پذیر ممالک کی پہنچ میں بھی ہوگا۔