National News

قومی خبریں

April 27 2019 swat-post-calendar-neh-league-leadership-will-lead-to-higher-moral-impact-marvi-memon-puts-serious-threat-to-n-league

’’ن لیگ کی لیڈرشپ کا اعلیٰ اخلاقی امیج خراب ہوجائے گا‘‘ ماروی میمن نے ن لیگ کو سنگین دھمکی دے ڈالی

hello

اسلام آباد (ہم پاک نیوز) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرمین ماروی میمن ایک بار پھر  بول پڑیں۔ انہوں نے ن لیگ کے لیڈرز اور کارکنوں کو وارننگ دی ہے کہ اگر انہیں اس معاملے پر مزید ٹرول کیا گیا تو وہ چپ نہیں رہیں گی اور اصل حقیقت سامنے لے آئیں گی جس کے باعث کچھ لوگوں کیلئے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔ایک صحافی کے سوال پر ان کاکہناتھاکہ  انہوں نے اصل حقیقت بتادی تو ن لیگ کی لیڈر شپ کی وہ اخلاقی امیج تباہ ہوجائے گی جو پہلے سے ہی اپنی غلطیوں کے باعث تباہ ہوچکی ہے ،میں برے وقت میں اس میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتی

ماروی میمن نے ٹوئٹر پر کہا کہ پی ایم ایل این کے لیڈرز اور پارٹی ورکرز جو ن لیگ کے 2لیڈرز کے بارے میں بات کر رہے ہیں انہیں بتانا چاہتی ہوں کہ آپ کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ میں اصل کہانی کو سامنے لے کر آﺅں اس لیے مجھے مجبور نہ کرو۔