National News

قومی خبریں

August 26 2020 swat-post-calendar-imran-khan-tiger-force

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے متعلق نہایت اہم ترین فیصلہ کر لیا

hello

اسلام آباد ( آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے نوجوانوں سے متعلق نہایت اہم ترین فیصلہ کر لیاہے ، پبلک سروسز کی نگرانی اور بہتری کیلئے ٹائیگر فورس کی مدد لینے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ٹائیگر فورس ای گورننس پلان پر مشاورت کی گئی جس دوران معاون خصوصی عثمان ڈار نے مستقبل کی منصوبہ بندی کا جامع پلان پیش کیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کے ذریعے ای گورننس سسٹم لانے کی منظوری دیدی ہے ، ٹائیگر فورس کے نوجوان مقامی سطح پر گورننس کے معاملات رپورٹ کر سکیں گے ، اشیائے ضروری کی قیمت اور صحت کی سہولتوں سے متعلق حکام کو آگاہ کیا جائے گا ۔

ٹائیگر فورس ای گورننس سسٹم کے ذریعے تھانے کچہری ، لینڈ ریکارڈ، بجلی چوری اور عوامی شکایا ت پر بھی نظر رکھی جا سکے گی ، سروسز کی فراہمی سے انکار یا رشوت سے ستانے کی کوشش کو رپورٹ کیا جا سکے گا ۔ اجلاس کے دوران زیراعظم کو ٹائیگر فورس کی پناگاہوں ، پرائس کنٹرول پر ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی گئی ، رپورٹ میں پناہ گاہوں میں دستیاب سہولتوں اور مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹائیگر فورس کی رکنیت کالجوں اور جامعات تک لے جانے کا فیصلہ کیا اور عثمان ڈالر کو تعلیمی ادارے کھلتے ہی رکنیت مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کا گورننس نظام بہتر کرنے کیلئے نوجوانووں کا تعاون درکار ہے ،نوجوانوں کو گورننس کی بہتری میں کردار ادا کرنے کا موقع دیں گے ۔عثمان ڈار کا کہناتھا کہ نوجوان ملک کی بہتری کیلئے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہیں ، رکنیت کھولنے کے چند دن میں ایک لاکھ نئے رکن فورس میں شامل ہوئے ،انشاءاللہ گورننس میں بہتری کا انقلابی منصوبہ کامیاب ہو گا ۔

متعلقہ خبریں

October 16 2019 swat-post-calendar

March 16 2020 national-post-calendar
February 07 2020 international-post-calendar

October 16 2019 sports-post-calendar

November 02 2019 showbiz-post-calendar

October 13 2019 health-post-calendar
October 13 2019 science_and_technology-post-calendar

October 13 2019 dilchasp_ajeeb_o_ghareeb-post-calendar