National News

قومی خبریں

May 06 2019 swat-post-calendar-how-much-money-is-spent-on-watching-the-moon-fawad-chaudhary-again-came-to-the-field

چاند دیکھنے پر کتنے لاکھ خرچ آتا ہے ؟فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے

hello

اسلام آباد (ہم پاک آن لائن )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان کے بیان پر ایک مرتبہ پھر سے میدان میں آ گئے ہیں اور کہاہے کہ عید اور رمضان کا چاند دیکھنے پر 40 لاکھ رخرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ، کم از کم چاند دیکھنے کا معاوضہ نہیں ہونا چاہیے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ پوری دنیا میں ایسے معاملات رضاکارانہ طور پر ہوتے ہیں جبکہ میں نے رائے دی تھی کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے ، عید اور رمضان کے چاند پر 40 لاکھ روپے خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے ، کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے ،رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضا کارانہ دیکھ لیا کریں ، چاند دیکھنے کیلئے بھاری رقم خرچ ہو رہی ہے جبکہ علماءکرام بھی میری تجویز کی حمایت کر رہے ہیں ، چاند دیکھنے کیلئے سائنسی تکنیک سے فائدہ اٹھانا چاہیے ، 10 سال کا کیلنڈر بن جائے تو غیر ضروری اخراجات سے بچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فواد چوہدری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کے پاس محدود ذرائع ہیں، ہلال آنکھ سے دیکھنا ضروری ہے تو پھردوربین کا استعمال کیوں کیا جاتاہے ؟ رویت کیلئے پھر سپارکو ٹیم کی موجودگی کیوں ضروری ہے ؟ ان کا کہناتھا کہ علما کو چاند کااعلان کرنے کی ضرورت نہیں ہے ،حکومت کو خودچاند نظر آنے کااعلان کرنا چاہئے ، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کو آگے لیکر جاناچاہتے ہیں،ہم ایک پرانا پاکستان چاہتے ہیں یا ایک جدید پاکستان چاہتے ہیں۔