Khabar Pakhtoon Khwa News

سندھ

April 20 2019 swat-post-calendar-young-girl-in-karachis-hospital-did-not-die-in-bad-injection-but-her-sexual-abuse-was-revealed,-surprisingly-came-to-know

کراچی کے ہسپتال میں نوجوان لڑکی غلط انجیکشن سے جاں بحق نہیں ہوئی بلکہ اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف ہو گیا ، حیران کن خبر آ گئی

hello

کراچی (عنایت الحق )کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک نوجوان لڑکی کی غلط انجیکشن لگنے کے باعث موت ہونے کی خبر نشرہوئی تاہم اب انکشاف ہواہے کہ اسے غلطی سے انجیکشن نہیں لگایا گیا بلکہ 22 سالہ عصمت کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق نوجوان لڑکی کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آ گئی ہے جس میں ڈاکٹروں نے جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے ، لڑکی کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے تھا ۔ لڑکی کا پوسٹ مارٹم جناح ہسپتال میں کیا گیاہے تاہم مزید ٹیسٹوں کیلئے نمونے اسلام آباد بھجوائے گئے ہیں ۔ بتایا گیاہے کہ عصمت کی موت کے تین گھنٹے تک اسے ٹی بی وارڈ میں رکھا گیا تاہم پھر انتظامیہ کو خبر کی گئی ، موت کے بعد استعمال ہونے والا انجیکشن اور سرنج غائب کر دی گئی ہے

پولیس تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عصمت سات ماہ قبل ٹی بی کنٹرول پروگرام میں کام کرتی تھی تاہم اس پروگرام میں کام کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے ۔