International News

بین الاقوامی

April 20 2019 swat-post-calendar-there-was-a-time-when-us--3-rupees-used-to-be-30-paise-the-thing-you-probably-did-not-know

ایک وقت تھا جب امریکی ڈالر 3 روپے 30 پیسے کا ہوتا تھا، وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

hello

اسلام آباد (ہم پاک نیوز)آج کل ملک میں ہنگامی کا طوفان برپا ہے یہاں تک کہ لاہور میں نان بھی دو روپے اضافے کے بعد 12 روپے کا ہو گیاہے تاہم ان سب کے علاوہ کارکردگی نہ دکھانے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ سمیت کئی اہم وفاقی وزرا ءکے قلمدن تبدیل کر دیئے ہیں لیکن اسد عمر نے کابینہ سے استعفیٰ ہی دیدیا ہے ۔

نجی اخبار جنگ نیوزنے اپنی رپورٹ میں اکتوبر1950 میں شائع ہونے والے گزٹ کے اعدادو شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق اس وقت امریکی ڈالر 3.30 پاکستانی روپے کا تھا جو کہ آج 141.37 روپے کا ہو گیاہے ۔اس گزٹ میں صرف امریکہ ہی نہیں بلکہ دیگر کرنسیوں کی بھی پاکستانی روپے کے مقابلے میں قدر بتائی گئی تھی ۔ اکتوبر 1950 میں بھارتی روپیہ پاکستان کے موجودہ 76 پیسے کے برابر تھا جو کہ اب دو روپے کا ہو گیاہے ۔گزٹ کے مطابق اس وقت برطانوی پاونٹ کی قیمت 9.26 پیسے ہوا کرتی تھی تاہم آج یہ قیمت آسمان کو چھو رہی ہے اور اس وقت برطانوی پاﺅنڈ 185.64 پاکستانی روپے کا ہے ۔

اس کے علاوہ اکتوبر 1950 میں آسٹریلین ڈالر صرف 7.37 روپے کا تھا جو کہ آج 103.82 روپے کا ہو گیاہے ۔ترکش لیرا 1950 میں 1.13 روپے کا تھا آج 24.58 روپے کے مساوی ہو گیا ہے۔ ہانگ کانگ ڈالر 1950 میں پاکستان کے 0.56 روپے کا تھا آج 7.95 روپے کے برابر ہو گیا ہے۔ فرانسیسی فرانک 1950 میں 0.02 روپے کا تھا آج 160 روپے کا یورو ہو گیا ہے۔ سوئس فرانک 1950 میں 0.75 روپے کا تھا آج 140.26 روپے کا ہو گیا ہے۔ برما کا روپیہ 1950 میں پاکستانی 0.76 روپے کے برابر تھا آج 0.0936 روپے کا ہے ۔