International News

بین الاقوامی

October 14 2019 swat-post-calendar-the-us-has-imposed-economic-sanctions-on-turkey-this-week

امریکہ نے ترکی پر رواں ہفتے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

hello

امریکہ کی حکومت نے ترک فورسز کی جانب سے شام میں کردوں پر حملوں کے بعد انقرہ پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے

امریکی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ ترکی کی جارحیت روکنے کے لیے امریکی فوج کی شام میں تعیناتی آپشن نہیں ہے۔ جب کہ صدر ٹرمپ نے امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کو اتوار کو کہا ہے کہ شمالی شام سے امریکی فوجیوں کا انخلا شروع کیا جائے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکہ کی جانب سے ترکی پر رواں ہفتے اقتصادی پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ترکی پر عائد کی جانے والی پابندیاں تمام تر سرکاری سطح پر ہوں گی۔

صدر ٹرمپ کا اتوار کو کہنا تھا کہ انہوں نے کانگریس کو سنا ہے جہاں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن دونوں جماعتوں سے وابستہ ارکان ترکی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بقول، امریکی محکمہ خزانہ ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ جب کہ ترکی نے کہا ہے کہ فوری طور پر ایسا نہ کیا جائے۔ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ کرد اور ترکی گزشتہ کئی برسوں سے ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ترکی سمجھتا ہے کہ کرد تنظیم  کے کے دہشت گرد تنظیم ہے۔ ہم صورت حال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اُن کے بقول، یہ ایک ناختم ہونے والی جنگ ہے۔