International News

بین الاقوامی

November 10 2019 swat-post-calendar-predatory-gifted-comments-by-proficient-renowned-professor

کرتارپورراہداری کاافتتاح،ناموربھارتی پروفیسرکے خوبصورت تبصرے پرڈی جی آئی ایس پی آر بھی چپ نہ رہ سکے

hello

راولپنڈی(ہم پاک آن لائن)کرتارپور راہداری کھلنے پر جہاں دنیابھرمیں مقیم سکھ کمیونٹی خوشی سے نہال ہے وہاں مذہبی رواداری کی عظیم مثال قائم کئے جانے پر دنیا بھرمیں مقیم امن پسند طبقہ حکومت پاکستان کے اس اقدام کو سراہ رہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی ایک یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ بھارتی نژاد پروفیسر اشوک سوائن نے بھی کرتار پور راہداری کھولنے کے اقدام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم از کم دنیا میں ایک ایسا ملک ضرور ہے جو اپنے بانی کے فرمودات پر عمل کرنے کی کوشش کررہاہے۔

اپنی ٹویٹ کے ساتھ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان بھی پوسٹ کیاجس میں قائد فرماتے ہیں کہ ریاست پاکستان میں تم سب اپنی مسجدوں اور دیگر عبادت گاہوں میں جانے کیلئے آزاد ہو۔آپ کا تعلق خواہ کسی بھی مذہب اور ذات سے ہے اس سے ریاست کا کچھ لینا دینانہیں ہے۔

اشوک سوائن کے ٹویٹ پر جہاں ہزاروں افراد نے ردعمل ظاہر کیا وہیں ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور بھی خاموش نہ رہ سکے۔۔ان کا کہنا تھا کہ”جی ہمیں فخر ہے۔سمجھدار بھارتی شہری بھی اگر ان کے فرمودات عمل کریں تواس میں کوئی نقصان نہیں ہے۔اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے“۔

گزشتہ روز محمد علی جناح کے برسوں قبل کہے ہوئے قول پرعمل کرکے پاکستان نے دنیا بھر کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ یہ قائد کا پاکستان ہے، جہاں امن، یکسانیت، برابری اور اقلیتوں کو ان کے حقوق دیئے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

October 16 2019 swat-post-calendar

December 19 2019 national-post-calendar
January 11 2020 international-post-calendar

December 19 2019 sports-post-calendar

October 14 2019 showbiz-post-calendar

October 13 2019 health-post-calendar
October 13 2019 science_and_technology-post-calendar

October 13 2019 dilchasp_ajeeb_o_ghareeb-post-calendar