International News

بین الاقوامی

April 22 2019 swat-post-calendar-china-gave--6-billion-to-pakistan-which-has-no-interest

چین نے پاکستان کو چھ ارب ڈالر قرض دیا جس پر کوئي سود نہیں ہے

hello

اسلام آباد (ہم پاک نیوز) : چینی سفیر ژاؤ جنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستان کو چھ ارب ڈالرز قرض دیا جس پر سود صفر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے مجرم ہیں جبکہ بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہپاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے۔ پاکستان، چین تجارت میں بڑا عدم توازن موجود ہے، سی پیک مشترکہ اور باہمی فوائد پر مبنی منصوبہ ہے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہے، پاکستان اورچین کے مابین قابل بھروسہ شراکت داری موجود ہے۔ پاکستانسی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کے لیے ایک اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی ترقی چین کی ترقی ہے اور پاکستان ہمارا اہم شراکت دارہے۔

  انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بیلیٹ اینڈروڈ فورم سے خصوصی خطاب کریں گے ، دورہ چین میں دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے پردستخط کا امکان ہے، تین سال میں بیس ہزار پاکستانی طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی۔ ہم پاکستان کے ساتھ سیاسی، دفاعی، ثقافتی، کھیل، معاشی شعبہ میں تعاون بڑھارہے ہیں۔ آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے فیزپرجلد کام مکمل ہونے جارہا ہے۔

 ایک سڑک، ایک راستہ منصوبے میں 115 ممالک، تنظیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے، وزیراعظم کے دورے کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پربات ہوگی جب کہ رشکئی میں پہلا خصوصی اقتصادی زون تک قائم کیا جا رہا ہے۔ رشکئی اسپیشل اکنامک زونزمیں 20 صنعتیں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کرلگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی سفیر نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں سی پیک کے 22 منصوبوں پرکام کیا گیا، چین اب تک سی پیکمنصوبوں پر19 ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے، سی پیک پر13 ارب ڈالرز کمرشل قرضے لئے گئے ہیں، سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پاکستان پرچینی قرضے نہیں بڑھ رہے، چین اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان منصوبوں کے لئے رقوم رعایتی قرضوں پر فراہم کی جارہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چینی سفیر کا کہنا تھا وزیراعظم عمران خان 27 اپریل کوچینی نائب صدرسے ملاقات کریں گے، دونوں ممالک میں تجارتی معاہدے پردستخط کا امکان ہے۔ چین دھابیجی میں دوسرا خصوصی اقتصادی زون قائم کرنا چاہتا ہے۔ پاکستان سے صنعتی تعاون کا مزید فروغ چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ دفتر خارجہنے بیان جاری کیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان چینی صدر شی چن پنگ کی دعوت پر 25 سے 27 اپریل تک چین کا دورہ کریں گے جس کے دوران وزیر اعظمعمران خان بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے اور چین کے صدر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔

 وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یاد داشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وہ عالمی ہارٹی کلچر نمائش میں بھی شرکت کریں گے۔