International News

بین الاقوامی

January 11 2020 swat-post-calendar-2-us-troops-killed-in-landmine-blast-in-afghanistan

افغانستان میں باردوی سرنگ دھماکے میں 2 امریکی فوج ہلاک

hello

 

 

افغانستان میں ایک فوجی کارروائی کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آکر 2 امریکی فوجی ہلاک اور2 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی فوجی ضلع قندھار میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف آپریشن میں مصروف تھے کہ فوجی گاڑی سڑک کنارے دبی بارودی سرنگ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے میں 2 امریکی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جب کہ 2 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

نیٹو کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اہلکار ایک مشن کی تکمیل پر مامور تھے، ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے اجازت اور تصدیق کے بعد شناخت ظاہر کی جائے گی۔ ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جب کہ نیٹو کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

 

 

واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے ایک فوجی کی ہلاکت پر معطل کردیئے تھے تاہم 3 ماہ بعد دوبارہ بحال ہونے والے مذاکرات امریکی فوجی کیمپ پر حملے اور ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد دوبارہ تعطل کا شکار ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

November 02 2019 swat-post-calendar

March 16 2020 national-post-calendar
November 10 2019 international-post-calendar

November 10 2019 sports-post-calendar

November 02 2019 showbiz-post-calendar

October 13 2019 health-post-calendar
October 13 2019 science_and_technology-post-calendar

October 13 2019 dilchasp_ajeeb_o_ghareeb-post-calendar