Health News

صحت

December 01 2018 swat-post-calendar-beware!-getting-rid-of-youtube-videos-may-be-dangerous

خبردار! یوٹیوب ویڈیوز سے علاج کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

hello

اکثر لوگ ڈاکٹر گوگل یا مقبول ویڈیو ایپ یوٹیوب سے دیکھ کر پروسٹیٹ کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے بعد خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق 60 فیصد افراد کسی بھی بیماری کے علاج یا صحت کی معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کے بجائے ڈاکٹر گوگل یا یوٹیوب ویڈیوز سے مدد لیتے ہیں لیکن اکثر اوقات یہ معلومات غلط ثابت ہوتی ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پروسٹیٹ کینسر (غدود مثانے کے کینسر) کے علاج پر مبنی 77 فیصد یوٹیوب ویڈیوز غلط معلومات فراہم کر رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر سال امریکا میں 1 لاکھ 65 ہزار افراد میں پروسٹیٹ کینسر تشخیص ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس سے متعلق یوٹیوب ویڈیوز پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔

تاہم محققین نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں سے متعدد ویڈیوز غلط معلومات اور آگاہی فراہم کر رہی ہیں جس سے مریض الجھن کا شکار ہو رہے ہیں۔

نیویارک یونیورسٹی کے یورولوجسٹ ڈاکٹر سٹیسی لیوب کا کہنا ہے کہ ان ویڈیوز میں جڑی بوٹیوں کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج بتایا گیا ہے، جو ماہرین کی جانب سے تجویز نہیں کیا جاتا کیونکہ وہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہیں۔

یہ گمراہ کن ویڈیوز مردوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیتی ہیں کہ انہیں اسکریننگ کی ضرورت نہیں ہے اور اس کا علاج ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر نسخوں کی مدد سے ممکن ہوسکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکا میں اس مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے لیے محققین نے انٹرنیٹ کا سہارا لینے سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے